اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت برباد: اکھیلیش

مراداباد میں اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کی معیشت پوری طرح سے برباد ہو گئی ہے۔

By

Published : Mar 12, 2021, 7:01 PM IST

مراداباد میں سماجوادی پارٹی کی پریس کانفرنس
مراداباد میں سماجوادی پارٹی کی پریس کانفرنس

اترپردیش کے مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کی جانب سے دو روزہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو مرادآباد پہنچے ہیں۔

اس دوران اکھلیش یادو سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن اور رکن اسمبلی محمد فہیم عرفان کے ساتھ کئی سینئر رہنماؤں کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔

اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا اور کہا کہ 'مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کی معیشت پوری طرح برباد ہو گئی ہے۔ اگر حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو زبردستی کسانوں پر تھوپ دیئے تو ملک کے حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔

ویڈیو

اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اتر پردیش میں ترقی تو نہیں کر پا رہے ہیں لیکن دوسروں کے ترقیاتی کاموں کی سیلفی لیکر ضرور دکھا رہے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی الیکشن میں سماج وادی پارٹی سبھی چھوٹی پارٹیوں سے بات کرے گی اور ان سے اتحاد کر کے بی جے پی کو ٹکر دے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details