اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکھلیش یادو کورونا سے متاثر

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے ٹویٹ کر کے دی ہے۔

akhilesh corona positive
اکھلیش یادو کورونا متاثر

By

Published : Apr 14, 2021, 11:46 AM IST

اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'میری ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں نے اپنے آپ کو سب سے الگ کر لیا ہے اور گھر پر ہی میرا علاج شروع ہو گیا ہے۔

ٹویٹ

اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے کورونا کی جانچ کرانے اور خود کو قرنطین کرنے کی اپیل کی ہے۔

غورطلب ہے کہ اس سے قبل اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اتراپردیش میں کہرام مچا ہے۔ اس کے لیے بی جے پی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ اس نے کورونا پر قابو پانے کا جھوٹا ڈنڈھورا کیوں پیٹا؟

ٹویٹ

مزید پڑھیں:

خاص رپورٹ: ماہ صیام پر اس سال بھی کورونا کا اثر

ٹیکہ، ٹسٹ، ڈاکٹر، بیڈ، ایمبولنس کی کمی، ٹسٹ رپورٹ میں تاخیر پر بی جے پی حکومت خاموش کیوں ہے؟ اسٹار کمپینر کہاں ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details