سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت رامپور پہنچے۔ اکھلیش یادو نے محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نزدیک ایک جلسہ عام کو خطاب کرنے کے بعد سائیکل چلاکر اترپردیش کے آئندہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کا پرچم لہرانے کے لئے مشن 2022 مہم کی سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔
اس دوران اکھلیش یادو کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے سائیکل چلا کر اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ یہ سائیکل ریلی محمد علی جوہر یونیورسٹی سے شروع ہوئی تقریباً 12 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد رامپور کے امبیڈکر پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔
اکھلیش یادو نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سماج وادیوں پر سب سے زیادہ ناانصافیاں رامپور میں ہو رہی ہیں۔ اسی لئے انہوں اپنے مشن 2022 مہم کا آغاز رامپور سے سائیکل چلا کر کیا ہے۔