اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خان کی رہائی اور مشن 2022 کیلئے اکھلیش کی سائیکل ریلی

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو جمعہ کے روز رامپور پہنچے اور یہاں سے انہوں نے 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مشن 2022 کا آغاز سائیکل ریلی نکال کر کیا۔ یہ سائیکل ریلی محمد علی جوہر یونیورسٹی سے شروع ہوئی جو تقریباً 12 کلومیٹر دور امبیڈکر پارک جاکر ختم ہوئی۔

رامپور: اعظم خاں کی رہائی اور مشن 2022 کی مہم کے لئے اکھلیش یادو کی سائیکل ریلی
رامپور: اعظم خاں کی رہائی اور مشن 2022 کی مہم کے لئے اکھلیش یادو کی سائیکل ریلی

By

Published : Mar 12, 2021, 10:16 PM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو جمعہ کے روز اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ سائیکل چلاکر مشن 2022 کا آغاز کرتے ہوئے رامپور پہنچے۔ اس دوران پارٹی کارکنان پرُ جوش نظر آئے۔

اس موقع پر رامپور کے سماجی کارکن اور پارٹی ورکر دانش خان نے کہا کہ ریاست کے عوام یوگی حکومت کے ظلم و زیادتیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی بدحال ہے۔ اس لئے عوام ترقی میں یقین رکھنے والی سماجوادی حکومت لانا چاہتے ہیں۔

رامپور: اعظم خاں کی رہائی اور مشن 2022 کی مہم کے لئے اکھلیش یادو کی سائیکل ریلی

وہیں، سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر فیضان احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمان اعظم خاں کی سرزمین رامپور پر پہنچ کر ہمارے رہنما اکھلیش یادو نے مشن 2022 کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا مشن ہے، اعظم خان کو رہائی دلانا، 2022 میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنانا۔

یہ بھی پڑھیں: کواڈ لیڈروں کی پہلی ورچوئل سمٹ سے وزیراعظم مودی کا خطاب

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وجود پر جس طرح سے خطرات کے بادل منڈرا رہے ہیں، وہ اکھلیش یادو کی رہنمائی میں سماجوادی حکومت لاکر دور کئے جائیں گے۔ اس لئے وہ اکھلیش یادو کی سائیکل ریلی میں شامل ہونے ہردوئی سے رامپور پہنچے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details