اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر کا افتتاح سنتوں کے ہاتھوں ہونا چاہیے: رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن

MP ST Hasan Reacts on Ram Mandir: مرادآباد سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ رام مندر کا افتتاح وزیر اعظم کے بجائے اگر سنتوں اور پجاریوں کے ہاتھوں ہوتا تو ببہتر ہوتا۔ سنتوں کو اس سلسلے میں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

رام مندر کا افتتاح سنتوں کے ہاتھوں ہونا چاہئے: رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن
رام مندر کا افتتاح سنتوں کے ہاتھوں ہونا چاہئے: رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 11:18 AM IST

رام مندر کا افتتاح سنتوں کے ہاتھوں ہونا چاہئے: رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن

مرادآباد:رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ وزیر اعظم اس کا افتتاح کرنے جائیں گے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ اور ان سنتوں اور بڑے مندروں کے پجاریوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ اپنے میں سے سب سے بڑے مہنت کے ہاتھوں افتتاح کرائیں تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رام چندر پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن کچھ لوگوں نے ان پر ہمیشہ سیاست کی ہے۔ اسی کی وجہ سے اس پارٹی نے ترقی کی ہے۔ اب وہ رام مندر پر بھی سیاست کریں گے اور اس کا افتتاح کرنے کی کوشش کریں گے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ بھگوان رام کے نام پر سیاسی فائدہ اٹھانا غلط ہے۔ رام کے نام پر پولرائزیشن کی سیاست کی جارہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے بڑے لیڈروں کو ایودھیا سے دعوت ملی تو وہ ضرور جائیں گے۔سماج وادی پارٹی کے لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی سے زیادہ بھگوان رام کو مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں مختلف سیاسی جماعتوں کا ارکان پارلیمان کی معطلی کے خلاف احتجاج

سناتن کے خلاف سوامی پرساد موریہ کے بیان کے بارے میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے۔ سماج وادی پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details