مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے بی جے پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں پر جم کر تنقید کی۔ اسی درمیان مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے لوگوں سے بی جے پی اور کانگریس کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی بھی اپیل کی۔
درحقیقت سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن اپنی بیان بازی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا اپ لوڈ کیا گیا ویڈیو بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ یہ ویڈیو 4 مئی کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ ایس ٹی حسن نے کہاکہ بھارت جس دور سے گذر رہا ہے وہ انتہائی خراب دور ہے۔ اقلیتی طبقے کو برے دور کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔