اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ - ناہید حسن پرغیر ضمانتی جرم کی دفعہ

خاتون کی شکایت پر درج کئے گئے مقدمے میں کیرانہ اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن پرغیر ضمانتی جرم کی دفعہ لگائی گئی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 29, 2019, 2:58 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 11:13 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن کے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق 'ایک خاتون کی شکایت پر درج کئے گئے مقدمے میں رکن اسمبلی پر غیر ضمانتی جرم کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ایک آڈیو بھی اسی معاملے سے ملحق بتائی جارہی ہے۔'

رکن اسمبلی فی الحال فرار ہیں۔

پولیس ذرائع نے اتوار کوبتایا کہ 'جھنجانا علاقے کے گاؤں کھیڑی خوشنام کی رہنے والی خاتون شاہجہاں کی جانب سے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی رکن اسمبلی پر سنگین دفعات میں 11 مقدمے درج ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار کے مطابق 'خاتون کا الزام ہے کہ رکن اسمبلی نے اس کے شوہر کے ساتھ فون پر گالی گلوج کرتے ہوئے جھوٹے مقدمے درج کرانے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے بعد اس کے شوہر کو دل کا دورہ پڑگیا۔'

شاہجہاں کا الزام ہے کہ 'اس کے شوہر نے کیرانہ کوتوالی کے بھورا گاؤں میں رہنے والے نواب کو کرائے پر گاڑی چلانے کو دی تھی۔ گاڑی کو کرائے پر لینے والے ڈرائیور نواب نے کرائے کے طور پر طے 15 ہزار کی رقم انہیں دینے سے انکار کرتے ہوئے گاڑی پر بھی قبضہ کرلیا۔ '

الزام ہے کہ 'گاڑی رکن اسمبلی ناہید حسن کے سیلر میں کھڑی کی گئی تھی۔ جب وہ موقع پر پہنچا تو رکن اسمبلی اسے فون پر گالی دینے لگے۔'

خاتون نے بتایا کہ 'رکن اسمبلی ناہید حسن نے اس کے شوہر کو جان سے مارنے اور جھوٹے مقدموں میں جیل بھیجوانے کی دھمکی دی تھی۔ رکن اسمبلی کی دھمکی سے گھبرا کر اس کے شوہر کا حرکت قلب بند ہوگیا۔'

حالانکہ بعد میں پولیس میں شکایت کرنے پر ان کی گاڑی واپس کرا دی گئی۔

یہ معاملہ کچھ مہینے پرانا بتایا جارہا ہے۔ جس کی رپورٹ آج درج کی گئی ہے۔

پولیس نے خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے نواب اور رکن اسمبلی ناہید حسن کے خلاف غیر ضمانتی جرم کی دفعہ 406 سمیت آئی پی سی کی دفعات 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کیرانہ رکن اسمبلی ناہید حسن پر اب تک کل 12 مقدمے ددج ہوچکے ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 11:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details