آبادی کنٹرول قانون کامیاب نہیں ہوگا: ڈاکٹر شفیق الرحمن برق سنبھل: اترپردیش کے سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے آبادی کنٹرول قانون سے متعلق بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے قانون سے اللہ کے قانون میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جتنے بھی قانون بنالیے جائیں لیکن پیدائش کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ آبادی کنٹرول قانون کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ انصاف کریں۔
اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے ایک بار پھر پاپولیشن کنٹرول ایکٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پہلے روحیں پیدا کیں، پھر انسانوں کو پیدا کیا۔ بھارت آنے کے بعد تمام لوگ مختلف مذاہب کے پیروکار بن گئے۔ تمام لوگ آدم و حوا کی اولاد ہیں۔ قرآن شریف اللہ کا قانون ہے۔ دنیاوی قانون سے اللہ کے بنائے ہوئے قانون میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے آبادی کنٹرول قانون کے بارے میں کہا کہ حکومت چاہے جتنے بھی قانون بنالے، پیدائش نہیں رکے گی۔ آبادی کنٹرول قانون سے آبادی میں کمی نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے بی جے پی حکومت پر بھی نشانہ بنایا۔ کہا جاتا ہے کہ پورے ملک کا نظام آپ کے ہاتھ میں ہے، اس لیے آپ سب کے ساتھ یکساں انصاف کریں۔ جو بھی قصوروار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف بحثیت ہندو مسلم نہیں ہو سکتا، بلکہ انصاف سب کے ساتھ برابر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پیدا کرنے کے بجائے محبت پیدا کریں۔ آپ دلوں کو جوڑیں، محبت پیدا کریں، اس کے بعد بھارت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ایس پی ایم پی نے دعویٰ کیا کہ حکومت چاہے کتنے بھی آبادی کنٹرول قانون بنائے، وہ اسلام کے مطابق کامیاب نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rahman Barq On Hindu Rashtra ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے، شفیق الرحمن برق