سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی راجیش یادو بارہ بنکی کی نوین منڈی کے دھان خرید مرکز پر پہنچے اور وہاں کئی دنوں سے دھان خرید کی امید میں شب و روز گزار رہے کسانوں کا حال دیافت کیا۔
راجیش یادو نے شدید سردی کے پیش نظر منڈی میں موجود کسانوں میں کمبل تقسیم کیا۔ اس کے بعد ایم ایل سی نے مرکز کی سبھی ترازوؤں کا جائزہ لیا۔
وہاں موجود کسانوں نے ایم ایل سی سے شکایت کی کہ یہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ دھان نہیں خریدے جانے کی وجہ سے ان کی مالی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔