اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت میں جمہوریت ختم ہوتی جا رہی ہے: دھرمراج یادو - اردو نیوز بارہ بنکی

ملک سے غداری کے مقدمات کی بڑھتی تعداد پر سماجوادی پارٹی کے بارہ بنکی نشست سے رکن اسمبلی دھرمراج یادو عرف سریش یادو نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے 'خود کو پردھان سیوک کہنے والے وزیراعظم گاؤں کے پردھان کی مانند کام کرتے ہیں۔ جس طرح سے گاؤں کے پردھان اپنے حامیوں سے خوش رہتے ہیں اور مخالفین لوگوں کو پریشان کرتے ہیں، اسی طرز پر وزیراعظم بھی کام کرتے ہیں۔'

samajwadi party mla dharam raj yadav
دھرمراج یادو

By

Published : Feb 21, 2021, 3:39 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اپنے دفتر پر دھرمراج یادو نے ای ٹی وی بھارت سے ایک ہندی اخبار کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے کی حکومت میں جمہوریت مکمل طور سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں عوام کو آئین سے ملی اظہارِ خیال کی آزادی بھی ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ہمیں یہ آزادی حاصل ہے کہ ہم حکومت کی حمایت میں یا مخالفت میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ لیکن حکومت ان لوگوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر کے ان کی آواز کو دبا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہندی اخبار کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کی بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں ملک سے غداری کے مقدمات میں اضافہ ہوا ہے اور لا کمیشن نے اس کے غلط استعمال کو روکنے ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:

بنارس: اب تک نہیں سنبھلے بنکر، حکومتی امداد کے منتظر

رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 برس کے دوران ملک سے بغاوت کےکل 816 معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان میں 168 بہار، 139 تملناڈو، اتر پردیش میں 115، جھارکھنڈ میں 62، اور کرناٹک میں 50 معاملے کے درج کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details