اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کے کھوڑا میں سماج وادی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا - اترپردیش کی خبریں

سماج وادی پارٹی کھوڑا غازی آباد کے نگر صدر محمد اسحاق سیفی کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے دفتر لوک پریہ وہار میں اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر اسمبلی انتخابات-2022 سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اترپردیش کے کھوڑا میں سماج وادی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا
اترپردیش کے کھوڑا میں سماج وادی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا

By

Published : Jul 4, 2021, 7:58 PM IST

اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصرور ہو گئی ہے۔ ایس پی مضبوط متبادل کے طور پر عوام کے سامنے خود کو پیش کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی کھوڑا غازی آباد کے نگر صدر محمد اسحاق سیفی کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے دفتر لوک پریہ وہار میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر صاحب آباد اسمبلی 55 کے انتخابات کے تناظر میں تیاریوں و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سماج وادی پارٹی امیدوار کی کامیابی کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اسی کے ساتھ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دے کر اسے لوگوں کے درمیان لے جانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: ون مہوتسو کے موقع پر شجر کاری

اس اجلاس میں اکھلیش یادو کے دورِ اقتدار میں انجام دیے گئےترقیاتی کاموں کو بھی اجاگر کرنے کی بات کہی گئی۔اس موقع پر منموہن جھا گاما ضلع نائب صدر اور انچارج صاحب آباد اسمبلی، محمد تسلیم متوقع امیدوار نوئیڈا اسمبلی ،حاجی رفیق ملک ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل،حاجی محمد کلن کونسلرشہید نگر، حاجی اسلام (عرف مامو بلڈر) اجے عرف اونیش یادو، اور دیگر موجودتھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details