اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی حکومت کے خلاف مظاہرہ - سماج وادی پارٹی قنوج نیوز

ریاست اترپردیش کے کنوج ضلع میں یوگی حکومت کے خلاف سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے مظاہرہ کیا۔

سماج وادی پارٹی کارکنان کا یوگی حکومت کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Oct 9, 2019, 5:30 PM IST

Updated : Oct 9, 2019, 6:13 PM IST

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے بیان کے بعد سماج وادی پارٹی کے متعدد رہنما سڑکوں پر اُتر آئے اور انہوں نے کلکٹریٹ میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

سماج وادی پارٹی کارکنان کا یوگی حکومت کے خلاف مظاہرہ

گذشتہ دنوں جھانسی میں ہوئے پشپندر یادو انکاونٹر کے خلاف سماج وادی پارٹی نے احتجاج کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'اگر حکومت نے پشپندرا کا قتل کرنے والے انسپیکٹر پر مقدمہ درج کر کے کاروائی نہ کی تو پرزور تحریک چلائی جائے گی۔'

سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے جھانسی انکاؤنٹر کو فرضی بتاتے ہوئے ملزم انسپیکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ متنبہ کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو مزید مظاہرہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 9, 2019, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details