ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ اگست مہینے میں رکشا بندھن اور عید الاضحٰی کو دیکھتے ہوئے ضلع پولس انتظامیہ کو شہر میں بازار لگانے کی اجازت دینی چاہیے۔
'جانوروں کی خرید و فروخت کوئی ظلم نہیں'
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن، سماجوادی کے چند اراکین اسمبلی اور ضلع صدر جئے ویر سنگھ نے مرادآباد ایس ایس پی پربھاکر چودھری سے عید الاضحٰی کے تعلق سے ایک میٹنگ کی۔
عیدالاضحی نزدیک ہے اور اس موقع پر شہر میں جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے لہذا اگر سوشل ڈسٹینس کے ساتھ قربانی کے جانوروں کے لیے بازار لگائے جا سکتے ہیں تو بازار لگنے دئے جائیں۔
جانوروں کی خرید اور فروخت کوئی ظلم نہیں ہے جانوروں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے کسانوں کی روزی روٹی وابستہ ہے کسان سال بھر اپنے جانوروں کو پالتا ہے اور عید الضحٰی جیسے موقع پر ان جانوروں کو اچھے داموں میں فروخت کر دیتا ہے لیکن قربانی کے جانوروں کے بازار نہ لگائے جانے اور خریدو فروخت نہ ہونے سے کسانوں کو بھی بھاری نقصان ہو رہا ہے۔