اردو

urdu

ETV Bharat / state

Samajwadi Protest میرٹھ میں سماج وادی کا احتجاج - سماج وادی پارٹی کے کارکنان

میرٹھ ضلع میں گننا کسانوں کی بقایا بل کی ادائیگی کو لیکرسماجوادی پارٹی کارکنان کا کمشنری گیٹ پر زبردست احتجاج کیا اور بل کی ادائیگی کو لیکر ایک میمورنڈم بھی حکومت کے نام پیش کیا۔ Samajwadi Protest

میرٹھ میں سماج وادی کا احتجاج
میرٹھ میں سماج وادی کا احتجاج

By

Published : Dec 30, 2022, 4:47 PM IST

میرٹھ میں سماج وادی کا احتجاج

میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے گنا کسانوں کی بقایا بل کی ادائیگی کی مانگ کو لیکر کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ریاستی حکومت کے نام ایک عرضداشت بھی پیش کیا ۔Samajwadi Party Leaders And Workers Protest Against State Government

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری راج پال سنگھ کی قیادت میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

سماج وادی پارٹی کے کارکنان جب دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔پولیس کی کارروائی کے خلاف سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے نعرہ بازی شروع کردی ۔

انہوں الزام لگایا کہ گزشتہ چند مہینوں سے گنے کی بقایا رقم کو لے کر سیاست کی جا رہی ہے۔حکومت اور مل مالکان کی طرف سے کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ گنے کے کسانوں کے ساتھ آخر کار کب تک نا انصافی ہوتی رہے گی۔

سماج وادی پارٹی کے میرٹھ ضلع صدر چودھری راجپال سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ابھی تک گنے کی قیمت طے نہیں کی ہے، ایسا لگتا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر کسانوں کو پریشان کر رہی ہے۔ حکومت جلد از جلد گنے کی قیمت مقرر کرکے کسانوں کے مسائل حل کرے۔

اس دوران ضلع صدر نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی ہے۔حکومت نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ گنے کی ادائیگی 14 دن میں کر دی جائے گی لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rehman Barq Slams Sadhvi Pragya سادھوی پرگیہ ٹھاکر ماحول خراب کرنے کی کوشش نہ کرے، شفیق الرحمن برق

ضلع صدر نے کہا کہ اس کے مطابق شوگر کین شوگر کنٹرول ایکٹ، اگر 14 دن میں گنے کی ادائیگی نہ کی جائے تو گنے کے کاشتکاروں کو سود کے ساتھ ادائیگی کی جائے۔ کسانوں کے حق میں کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کسان مخالف ہے۔Samajwadi Party Leaders And Workers Protest Against State Government

ABOUT THE AUTHOR

...view details