اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاسی رہنما کے بیٹے کا گولی مار کر قتل

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گاڑی ٹکرانے پر دبنگوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما کے بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے دوران والد اور چچا زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد جائے واقعہ پر پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیاسی رہنما کے بیٹے کا گولی مار کر قتل
سیاسی رہنما کے بیٹے کا گولی مار کر قتل

By

Published : Feb 18, 2020, 5:15 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:04 PM IST

سماج وادی پارٹی میں پسماندہ طبقات کے رہنما پورن مل پرجاپتی گذشتہ روز کانفرنس کے لیے پرچہ تقسیم کر رہے تھے۔ جب وہ گھر کی طرف لوٹ رہے تھے، تبھی پالی نام کے نوجوان سے بائک ٹکرا گئی اور ایس پی رہنما کی موٹر سائیکل کو روک لیا گیا۔ اس کے بعد تنازع بڑھ گیا۔ دونوں طرف کے لوگ موقع پر آئے جبکہ پالی کی طرف سے لکی، سچن اور پلسر سمیت سات سے آٹھ افراد آئے۔

سیاسی رہنما کے بیٹے کا گولی مار کر قتل

اس دوران ایس پی رہنما پورن مل پرجاپتی اور ان کے بیٹے سچن پر فائرنگ کردی گئی۔ اس میں ایس پی رہنما کا بھائی دیوراج بھی زخمی ہو گیا۔

یہ معاملہ پلا پولیس چوکی کے قریب کیا ہے۔ پولیس چاہتی تو اس واقعے کو روک سکتی تھی۔

ایس پی رہنما کے بیٹے کے گلے میں گولی لگی اور اس نے ہسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔ وہیں دیوراج اور پورن مل زخمی ہیں۔

ملزم کا تعلق بڑے گھرانے سے ہے اور پولیس دبنگ نوجوان کی سرگرمی سے واقف تھی۔ متاثرہ پورن مل پرجاپتی نے بھی پولیس کو اس بارے میں شکایت کی تھی۔ علاقے میں پالی کا ڈر ہے۔ لوگ اس سے گھبراتے ہیں کیونکہ وہ ایک دبنگ قسم کا نوجوان ہے۔

اس واقعہ کے بعد پالی اور دو ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کرائم اروند سنگھ نے بتایا کہ 'موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بارے میں تنازع ہوا تھا اور ایک طرف سے فائرنگ ہوئی جس میں پورن مل پرجاپتی کے بیٹے کی موت ہوگئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ زخمی دیو راج پرجاپتی کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد موقع پر فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details