سماجوادی پارٹی سے ایم ایل اے منوج پارس نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ' عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔ نو جوانوں کے پاس روز گار نہیں ہے، مہنگائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ اس بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کا جینا دشوار ہو چکا ہے۔ عوام انتظار کر رہی ہے کب انتخابات ہوں اور انہیں اس کا جواب دیا جائے۔'
بی جے پی حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے: ایس پی رہنما - کھلیش یادو کے جناح والے بیان
ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور کی نگینہ اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے منوج پارس نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
![بی جے پی حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے: ایس پی رہنما samajwadi party leader manoj paras slams bjp govt](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13670038-1021-13670038-1637246517859.jpg)
بی جے پی حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے: ایس پی رہنما
ویڈیو
سماج وادی پارٹی کے چار ایم ایل سی بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں پر جواب دیتے ہوئے انہوں کہاکہ' سیاست میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ آپ چار لوگوں کی بات کر رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی میں تو بہوجن سماج پارٹی اور بی جے پی سمیت کئی دیگر پارٹیوں سے لوگ شامل ہو چکے ہیں۔'
ایم ایل اے منوج پارس نے کہاکہ' اتر پردیش کی حالت مرادآباد کے پی ڈبلیو ڈی کے گیسٹ ہاؤس جیسی ہے۔ اس گیسٹ ہاؤس میں بی جے پی کے منتری رکتے ہیں اور گیسٹ ہاؤس کی اتنی بری حالت ہے ؟۔
مزید پڑھیں: