اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Polls 2022: سماج وادی پارٹی کے رہنما کا بی جے پی طنز، کہا دو قومی نظریہ پر گامزن ہے حکومت

مرادآباد سے رکن پارلیمان و سماج وادی پارٹی رہنما ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا Samajwadi Party Leader Dr ST Hasan Slams BJP GOVT ۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی حکومت دو قومی نظریہ پر گامزن ہے، ملک کو تقسیم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

ایس رہنما کا بی جے پی طنز، کہا دو قومی نظریہ پر گامزن ہے حکومت

By

Published : Jan 4, 2022, 4:38 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Polls 2022 کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے، تاہم سیاسی جماعتیں ابھی سے تشہیری مہم میں مصروف ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں اور الزام تراشی کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔

ویڈیو

مرادآباد سے رکن پارلیمان و سماج وادی پارٹی رہنما ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عوامی جسلہ سے Samajwadi Party Leader Dr ST Hasan Slams BJP GOVT خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ' بی جے پی حکومت بھی جناح کی طرح دو قومی نظریہ پر گامزن ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' دو قومی نظریہ کا در ہم آج بھی بھگت رہے ہیں، لیکن بی جے پی حکومت ملک کو تقسیم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ ہندو کو مسلمانوں لڑانے میں لگی ہوئی ہے۔ ہندو مسلم کو کوئی الگ نہیں کرسکتا، چاہیے کوئی کتنی بھی کوشش کرلے۔ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، نئے نئے قانون لارہی ہے۔ کبھی لو جہاد لے آتے ہیں، کبھی شہروں کے نام بدلتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ' اب جنگل راج ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے عوام سے ایس پی اتحاد کو ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' یہ انتخاب دستور کی تحفظ کے لیے ہے۔'

ایس پی رہنما ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مرادآباد میں اپنی ریلی میں عدالت کے حکم کی توہین کی ہے۔ جس کا فیصلہ خود ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کو لینا چاہیے تھا۔

دراصل گذشتہ دنوں وزیر داخلہ امت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ' اعظم خان جیل میں قید رکھنے کے لیے یوگی حکومت کو اقتدار میں لانا ضروری ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details