مرادآباد: سماج وادی پارٹی کے ریاستی سابق سیکریٹری صلاح الدین منصوری نے یوپی سرکار کی جانب سے گزشتہ روز پیش کئے گئے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ بجٹ صرف نام کا ہے اس بجٹ سے عوام کو کافی امیدیں تھیں لیکن اس بجٹ نے تمام امیدوں پر پانی پھی دیا ہے اگر بات کی جائے اقلیتی بجٹ کی تو حکومت کی جانب سے جو بجٹ دئے گئے ہیں اس سے کچھ نہیں ہونے والا۔
صلاح الدین منصوری نے کہا کہ جدید تعلیمی مدرسوں کے ٹیچروں کی تنخواہ آج بھی رکی ہوئی ہے لگاتار وہ اپنی تنخواہ کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ریاست میں قبرستان سے لیکر شمشان گھاٹ تک کی چہار دیواریاں نہیں ہیں۔ ہماری سرکار میں جدید تعلی مدرسوں کی تنخواہ بھی دی گئی اور قبرستان اور شمشان گھاٹ کی چہار دیواریاں بھی تعمیر کی گئی۔مزید پڑھیں: یوپی کے بجٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کا دعوی کھوکھلا: کانگریس
ملک میں بڑھتے پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کے قیمتوں پر پولتے ہوئے کہا کہ پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کے دام بڑھنے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور سرکار اس مہنگائی پر غور و فکر نہ کرکے عوام کو الگ الھ مسئلون پر پریشان کر رہی ہے۔