اعظم خاں پر الزام ہے انہوں نے سماجوادی حکومت میں وزیر رہتے پھانسی گھر کی زمین کے کاغذات میں خرد برد کرکے اس کو فروخت کیا تھا۔
یوگی راج میں ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں کی مشکلیں جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ اب اعظم خاں کو عدالتی حراست میں جیل میں قید ہوئے ایک سال کا عرصہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
اعظم خاں نے گذشتہ برس 26 فروری کو رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے والی اسپیشل کورٹ میں خودسپردگی کی تھی تب سے اب تک وہ سیتاپور جیل میں قید ہیں۔
وہیں اب تک تقریباً 86 معاملوں میں اعظم خاں کی ضمانت بھی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کی مشکلیں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب ایک نیا معاملہ رامپور ضلع جیل کے پھانسی گھر کی زمین کا سامنے آیا ہے۔