سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم پیر کی صبح جیل پہنچی جس کے بعد اعظم خان کو ضلعی ہسپتال لے جایا گیا ہے اور وہاں سے لکھنؤ لے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم پیر کی صبح ہی جیل پہنچی۔
آپ کو بتادیں کہ اعظم خان اتر پردیش کے سیتاپور کی جیل میں بند ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔