سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر محمد اعظم خاں نے ریاست اترپردیش کے رامپور میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالف نے ہمارا معیار بہت ہلکا رکھا۔ کتابوں کی چوری فرنیچر کی چوری، اگر مقدمات درج کرانا ہی تھے تو کم سے کم تاج محل کی چوری اور قطب مینار کی چوری کے کراتے۔Azam Khan Addressed Election Rally in Rampur
سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور سابق کابینی وزیر محمد اعظم خاں نے رامپور کے چاہ خزان خاں محلے میں انتخابی جلسہ کو خطاب کیا۔ اعظم خاں نے اپنے اوپر لگائے گئے مقدموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالف نے ہمارے مقدموں کا معیار بہت ہلکا رکھا، اگر مقدمات درج کرانا ہی تھے تو تاج محل کی چوری اور قطب مینار کی چوری کے کرانا چاہئے تھے۔ اعظم خاں نے جیل کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں جیل میں رہ کر گرمی اور سردی کے احساسات کو بھول چکا ہوں۔