اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت بڑھتی مہنگائی کو نظر انداز کررہی: اکشے بھٹناگر

سماج وادی پارٹی رہنما اکشے بھٹناگر نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ڈیزل پیٹرول اور گیس کے ساتھ ہی تمام چیزیں مہنگی ہوتی جا رہی ہیں لیکن حکومت لگاتار بڑھتی مہنگائی کو نظر انداز کررہی ہے۔

حکومت بڑھتی مہنگائی کو نظر انداز کر رہی: اکشے بھٹناگر
حکومت بڑھتی مہنگائی کو نظر انداز کر رہی: اکشے بھٹناگر

By

Published : Sep 30, 2021, 5:40 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے یوو جن سبھا کے مہانگر صدر اکشے بھٹناگر نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

حکومت بڑھتی مہنگائی کو نظر انداز کر رہی: اکشے بھٹناگر

انہوں نے کہا کہ ڈیزل پٹرول اور گیس کے ساتھ ہی تمام چیزیں مہنگی ہوتی جارہی ہیں لیکن حکومت لگاتار بڑھتی مہنگائی کو نظر انداز کررہی ہے۔

اکشے بھٹناگر نے مزید کہا کہ اگر مرادآباد کی بات کی جائے تو مرادآباد کی سڑکوں میں گہرے گہرے گڑھے ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سڑک میں گڑھے نہیں بلکہ گڑھوں میں سڑک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں کانگریس چھوڑ رہا ہوں لیکن بی جے پی جوائن نہیں کروں گا: امریندر سنگھ


سماجوادی پارٹی کے یو جن سبھا کے مہا نگر صدر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے تعلیم کے منصوبوں پر کام کیا ہے۔ اگر ہماری حکومت آتی ہے تو ہم مرادآباد میں ایک سرکاری یونیورسٹی قائم کریں گے کیونکہ مرادآباد میں یونیورسٹی کی مانگ سب سے پرانی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details