سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو Samajwadi Party Leader Akhilesh Yadav نے کہا کہ بلڈوزر چلانے میں ماہر اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا صفایا عوام آنے والے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election میں ووٹوں کے بلڈوزر چلا کر کریں گی۔
بندیل کھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم Samajwadi Party Election Campaign کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش نے بدھ کو یہاں سرکاری انٹر کالج میدان پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کسان، مزدور، کاروباری اور نوجوان سبھی بدحال ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل پارہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگار سے عوام پریشان ہیں اور نوجوان بے کار گھوم رہے ہیں ۔ کسانوں کو فصلوں کی قیمت اور کھاد پانی نہیں مل رہا ہے۔ مویشیوں سے کسانوں کی فصل کو بچانے کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ رات دن کسان جاگ کر مویشیوں سے فصلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ حکومت نے بندیل کھنڈ کو کچھ بھی نہیں دیا ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت میں بندیل کھنڈ سے تمام اراکین اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے وعدے اور جملے سبھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کو واپس لوٹنے کا فورا انتظام نہ ہونے سے متعدد مزدور ہلاک ہوئے اور انہیں پولیس کی لاٹھی۔ ڈنڈوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ اگر مدد کی تو صرف سماج وادی پارٹی نے جس نے سبھی متوفی بے سہارا کنبوں کو ایک لاکھ روپئے دئیے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی نتقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کا پریوار نہیں ہوتا ہے وہ کسی کنبے کا دکھ نہیں سمجھتے ہیں۔ صرف متاثرہ کنبوں کی وہی مدد کرتے ہیں جن کا پریوار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمدار حکومت چلانے والے جھوٹ بولنے والے ہیں۔ ان کی جھوٹی باتیں ہی دمدار ہیں۔ بی ایڈ بے روزگار ،شکچھا متروں، کسانوں و نوجوانوں سے کئے گئے سبھی وعدے بے کار ثابت ہوئے ہیں۔ نہ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے اور نہ ہی کروڑوں لوگوں کو نوکریاں دینے کے سپنے پورے ہوئے ہیں۔
اکھلیش نے بھیڑ سے سوال کیا کہ یوگی حکومت چاہئے یا ریاست میں اہل حکومت چاہئے۔ وزیر اعلی یوگی لیپ ٹاپ و اسمارٹ فون بھی چلانا نہیں جانتے ہیں اور اب اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ وغیرہ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ساڑھے چار برسوں تک یوگی حکومت اب تک کیا کرتی رہی اور انتخابات آتے ہی اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ تقسیم کی یاد آئی ہے جبکہ ریاست کے زیادہ تر نوجوانون کے پاس ایس پی میعاد کار کا لیپ ٹاپ موجود ہے۔