پارٹی کی جانب سےجاری بیان میں حکوت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متوفی صحافی اور خودسوزی کرنے والی خاتون کے اہل خانہ کو فوری 25۔25لاکھ روپئے کی مدد فراہم کرے ۔
وہیں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کر ریاست میں جرائم کے بڑھتی واردات کے لئے بی جے پی پر طنز کسا ہے اور کہا کہ' بی جے پی اقتدار میں جرائم اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔
اب بی جے پی نہیں چاہئے۔
ایس پی کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا گیا ہے'غازی یآباد میں بھانجی سے چھڑ خانی کی شکایت کرنے پر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ گولی مارنے سے زخمی ہوئے صحافی وکرم جوشی کی علاج کے دوران موت تکلیف دہ ہے ۔
اس میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ متاثرہ کنبے کے تئیں اظہار تعزیت،سماج وادی پارٹی(ایس پی) متاثرہ کنبے کو دو لاکھ روپئے مالی مدد فراہم کرے گی۔
وہیں ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھنؤ میں لوک بھون کے سامنے خودسوزی کرنے والی امیٹھی کی خاتون کی موت پر غم کا اظہارکرتے وہئے ایس پی نے کہا'بی جے پی حکومت میں انصاف نہ ملنے سے پریشان ہوکر لکھنؤ میں لوک بھون کے سامنے بیٹی کے ساتھ خودسوزی کرنے والی خاتون کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔