لکھنو:ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما و میٹنگ میں شامل شاہد منظور نے بتایا کہ تمام اراکین اسمبلی کو قومی صدر نے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں عوام کو پارٹی سے جوڑنے و پارٹی کی تمام تر پالیسیاں اور نظریات بتانے پر کام کریں ساتھ ہی ووٹر لسٹ میں جن لوگوں کے نام نہیں ہیں ان کے نام شامل کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کے امیدواروں کی بھرپور مدد کریں۔ زیادہ سے زیادہ ووٹ دلوائیں اور بوتھ سطح پر پارٹی کی ساخت کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہا کہ کون امیدوار ہوگا انڈیا اتحاد میں سماجوادی پارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں گی اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن وقت آنے پر ان تمام چیزوں پر غور و فکر کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔
وہیں سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی اقبال محمود نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اتر پردیش کے کئی مسلم اکثریتی علاقوں میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں کا ووٹر لسٹ سے نام غائب کیا جا رہا ہے۔ لہذا قومی صدر نے اس بات پر خاص توجہ دینے کی کے لیے کہا ہے کہ جہاں جہاں لوگوں کے نام کاٹے جا رہے ہیں وہاں پر خاص توجہ دے کر کے ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی صدر نے بنیادی اور ضروری باتوں پر توجہ دی ہے۔ امید ہے کہ انے والے عام انتخابات میں سماجوادی پارٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔