مرادآباد:ریاست اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی انخبات کہ تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے آخری دن جم کر انتخابی مہم چلائیں۔امیدواروں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔
مرادآباد کے کنڈرکی سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ثمینہ اعظم نے تشہیری مہم کے دوران لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بات چیت کی۔
سماج وادی پارٹی کی امیدوار ثمینہ اعظم نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ یہ علاقہ اقلیتی اکثریتی علاقہ ہے لیکن یہاں کے لوگوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اقلیتی اسکیموں کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ ریاستی حکومت اس کے لئے بہت سی اسکیمیں ہیں لیکن سیاسی لوگ ان اسکیموں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچاتے، پردھان منتری آواس یوجنا کا بھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا، میرا مقصد علاقے کی ترقی،خواتین کو خودکفیل بنانے اور ان کے مسائل حل کرناہے۔