اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

بریلی میں بلاک پرمُکھ انتخابات میں حکمراں پارٹی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان
حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

By

Published : Jul 14, 2021, 1:32 AM IST

سابق وزیر عطا الرحمٰن اور سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر شمیم خان سلطانی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے حکمراں پارٹی کے اشارے پر بی جے پی کے امیدواروں کی یک طرفہ جتانے کی کوشش کی ہے۔ جسے سماجوادی پارٹی برداشت نہیں کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ بریلی میں 15 جولائی کو سماجوادی پارٹی ضلع کی تمام تحصیلوں اور بلاک ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی دھرنا دے گی۔ سماجوادی پارٹی نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ضلع پنچایت انتخابات میں طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔

حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

سماجوادی پارٹی کے دفتر پر پارٹی کے شہر صدر کی قیادت میں منعقدہ تقریب میں صدر شمیم خان سلطانی نے کہا کہ بی جے پی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضلع پنچایت، بلاک پرمُکھ انتخابات میں بی جے پی نے اقتدار کی طاقت کا غلط استعمال کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔

حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

سابق وزیر عطا الرحمٰن نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہینگائی، امن و امان کی خراب صورتِ حال، بےروزگاری، زرعی قانون، صحت کا ناقص نظام اور بدعنوانی جیسے مدعے لیکر عوام کے درمیان احتجاجی مظاہرہ کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: دمکھودا بلاک پرمُکھ انتخابات: سماجوادی پارٹی نے انتطامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا

اس موقع پر سابق شہر صدر ڈاکٹر قدیر احمد، شہر کی ٹیم میں شامل جنرل سکریٹری شہر صدر گورو سکسینا، انجینیئر انیس احمد، سادھنا مشرا، محمد کلیم، مرتیونجے، مشرا، رام سیوک پرجاپتی وغیرہ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details