ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج سماجوادی پارٹی کے ایڈووکیٹ سیل کے ادھوکتا سبھا نے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔
ادھوکتا سبھا کے کارکنان نے زرعی قوانین کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ کیا کہ 'اگر کسانوں کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو وہ دہلی کوچ کرنے پر مجبور ہوں گے۔
واضح ہو کہ ایک ہفتہ قبل سماجوادی ادھوکتا سبھا نے کلکٹریٹ میں میمورنڈم دیکر کسانوں کے مسائل کو ایک ہفتے کے درمیان حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور مطالبات پر غور نہ کرنے کی صورت میں حکومت کے خلاف بڑا احتجاج کرنے کا انتباہ کیا تھا۔