اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Assembly Polls 2020: حکومت بنی تو نوئیڈا کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سنیل چودھری

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیں تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہرہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔ امیدوار بڑے بڑے وعدے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسی درمیان سماج وادی امیدوار سنیل چودھری کا کہنا ہے اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو نوئیڈا کے تمام مسائل ترجیحی بناد پر مسائل حل کیے جائیں گے۔ Samajwadi Candidate Sunil Chaudhary on Noida Issues

samajwadi-candidate-sunil-chaudhary-on-noida-issues
حکومت بنی تو نوئیڈا کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

By

Published : Jan 28, 2022, 6:30 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش اسمبلی انتخابات UP polls 2022 کے پہلے مرحلے کو ہونے والی ووٹنگ کو اب کچھ ہی دن رہے گئے ہیں۔ اس دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر کر انتخابی مہم شروع میں مصروف ہیں اور عوام سے بڑے بڑے وعدے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سماج وادی پارٹی امیدوار سنیل چودھری اور دیگر عہدیداران اور کارکنان دیہی علاقوں اور سیکٹرز میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔


سماج وادی پارٹی کے امیدوار سنیل چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بڑا مسئلہ بلڈرز کی من مانی اور خریداروں کی پریشانی ہے، کسانوں کے مسائل، بے روزگاری، کچی کالونیوں کی ڈیولپمنٹ، خواتین کو تحفظ فراہم کرانا وغیرہ اہم مسائل ہیں۔ سماج وادی حکومت بننے سے روزگار کی راہ ہموار ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلڈرز کے ذریعے خریداروں کو ہراساں کو ختم کیا جائے گا۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت آئی تو نوئیڈا کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ Samajwadi Candidate Sunil Chaudhary on Noida Issues


سنیل چودھری اس سے قبل دو مرتبہ الیکشن لڑ چکے ہیں


سنیل چودھری نے سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اب سنیل چودھری تیسری بار نوئیڈا اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نوئیڈا سے ٹکٹ کی دوڑ میں کئی لیڈر شامل تھے، لیکن اکھیلیش یادو نے سنیل چوہدری پر بھروسہ کیا اور انہیں ٹکٹ دیا۔ سنیل چودھری کی نوئیڈا میں گرفت کافی مضبوط بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details