اردو

urdu

By

Published : Jan 24, 2023, 7:36 PM IST

ETV Bharat / state

Samajwadi Party Leader حج درخواست کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر ضیاالدین رضوی کی برہمی

حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں برس حج کے درخواست کی نوٹیفیکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اترپردیش عازمین بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں کے عازمین حج کے درمیان بے چینی پائی جا رہی ہے۔نوٹیفیکیشن میں تاخیر کی وجہ سے نہ صرف عازمین بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی حکومت کی سخت تنقید کر رہے ہیںSamaj wadi Party Leader Strong Reaction

حج درخواست کی نوٹیفیکیشن کی تاخیر پر اپوزیشن برہم
حج درخواست کی نوٹیفیکیشن کی تاخیر پر اپوزیشن برہم

حج درخواست کی نوٹیفیکیشن کی تاخیر پر اپوزیشن برہم

لکھنو:اترپردیش کی سیاسی جماعت سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما ضیاء الدین رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی منشا مسلمانوں کے تعلق سے درست نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک درخواست دینے کی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جان بوجھ کر اس طرح سے کام کر رہی ہے تاکہ کہ آخر وقت میں حاجیوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔تاخیر کی وجہ سے عازمین حج فرخواست جمع نا کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش سے سب سے زیادہ عازمین حج سفر حج پر پرواز کریں گے لیکن درخواست کی نوٹیفکیشن میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ان عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عازمین حج کے درمیان زبردست غم و غصہ پایا جاہا ہے۔نوٹیفیکیشن میں تاخیر کی وجہ سے نہ صرف عازمین بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی حکومت کی سخت تنقید کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیںBurning of Quran in Sweden مجلس علمائے ہند نے سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کو نذرآتش کئے جانے کی مذمت کی

ان کا مزید کہنا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے بنارس میں انمبارگیشن پوائنٹ بنایا تھا جس سے مشرقی اتر پردیش کے عازمین کو کافی سہولت تھی لیکن وہاں امبارکیشن پوائنٹ ختم کردیا گیا ہے۔اس کی وجہ سے عازمین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بنارس کو دوبارہ سے امبار کیشن پوائنٹ بنایا جائے اور حاجیوں کے رہنے سہنے کا بھی انتظام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details