میرٹھ: راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا زور و شور سے جاری ہے اور یہ تین جنوری کو ریاست اتر پردیش میں داخل ہوگی جس کی تیاریوں کے سلسلے میں میرٹھ پہنچے کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور کانگریس مغربی اتر پردیش کے صدر نسیم الدین صدیقی نے پریس کانفرنس کر کے بھارت جوڑو یاترا کے اتر پردیش کے روٹس کے بارے میں معلومات فراہم نیز یہ بھی بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا ریاست کے کن اضلاع سے ہو کر گزرے گی۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کے علاوہ عام عوام سے بھی اس یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ Bharat Jodo Yatra in Uttar Pradesh
Salman Khurshid In Meerut بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر سلمان خورشید کا میرٹھ دورہ - بھارت جوڑو یاترا کا اتر پردیش روٹ
کانگریس کے سینیئر رہنما سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا مغربی اتر پردیش کے تین اضلاع سے ہوکر گزرے گی۔ Salman Khurshid Press Conference in Meerut
میرٹھ میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سلمان خورشید اور نسیم الدین صدیقی نے مغربی اتر پردیش کے تین اضلاع سے گزرنے والی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں روٹ کی جانکاری دیتے عوام سے اس یاترا میں حصہ لینے کی بات کہی۔ نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ جہاں آج ایک طرف بھارت کو توڑنے کا کام کیا جا رہا ہے وہیں راہل گاندھی محبت کا پیغام لے کر بھارت کو جوڑنے نکلے ہیں تاکہ ملک میں بھائی چارہ بنا رہے۔ وہیں سلمان خورشید نے کہا کہ میرٹھ ایک انقلابی شہر ہے یہاں سے انگریزی حکومت کے خلاف آواز بلند کر یہاں انقلابیوں نے دہلی میں انگریزی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا کام کیا تھا، اسی میرٹھ کے عوام سے اپیل ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں اس میں حصہ لیں اور بھارت میں ایک مرتبہ پھر سے پیار محبت کو بنائے رکھنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ Bharat Jodo Yatra Routs in Uttar Pradesh