اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Population Policy: حکومت پہلے بتائے کہ وزرا کو کتنے بچے ہونے چاہیے، سلمان خورشید کا طنز

کانگریس کے سینیئر رہنما سلمان خورشید نے کہا کہ پاپولیشن بل پاس کرنے سے پہلے حکومت یہ بتانا چاہیے کہ وزرا کے کتنے بچے ہوں گے۔

By

Published : Jul 11, 2021, 10:30 PM IST

salman khurshid
سلمان خورشید

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رہنما سلمان خورشید نے اتر پردیش حکومت کی جانب سے پاپولیشن کنٹرول بل پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت کو پہلے یہ بتانا چاہیے کہ وزرا کو کتنے بچے ہونے چاہیے۔ اس کے بعد مجوزہ آبادی قانون نافذ کرنا چاہیے۔ اس میں جائز اور ناجائز بچوں کی بھی گنتی کی جانی چاہیے'۔

سلمان خورشید

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے یہ بیان فروخ آباد میں دیا۔

مظفرنگر: تبادلوں کے خلاف طبی عملے کا احتجاج

غور طلب ہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نئی آبادی پالیسی (New Population Policy) لانے کی تیاری میں ہے۔ اترپردیش میں نئے آبادی کنٹرول قانون کو لے کر ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت دو سے زیادہ بچوں کے والد کو کسی بھی سرکاری سبسڈی یا کسی فلاحی اسکیموں کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ ایسے شخص کسی سرکاری نوکری کے لئے بھی درخواست نہیں دے سکتا ہے۔ ساتھ ہی نئے مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کو مقامی بلدیاتی انتخابات میں بھی لڑنے پر پابندی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details