اردو

urdu

ETV Bharat / state

FIR Against AMU دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے طلباء کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے: سلمان امتیاز - عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے چار طلباء پر فلسطین کی حمایت میں پیدل مارچ نکالنے پر درج مقدمات کو اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز نے تاناشاہی بتایا، علیگڑھ اور اے ایم یو انتظامیہ کی ملی جلی سازش بتایا۔

دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے طلباء کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے : سلمان امتیاز
دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے طلباء کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے : سلمان امتیاز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 12:43 PM IST

دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے طلباء کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے : سلمان امتیاز

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے چار طلباء (عاطف، خالد، کامران اور نوید) کے خلاف دو روز قبل فلسطین کی حمایت میں بنا اجازت پیدل مارچ نکالنے پر علیگڑھ پولیس نے دفعہ 153A، 188، 505 کے تحت تھانہ سول لائن میں 9 اکتوبر کو مقدمے درج کئے گئے تھے جس کے بعد آج طلباء نے اپنے اوپر درج مقدمات کو غلط بتایا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء یونین کے انتخابات کے لئے گزشتہ 13 روز سے جاری دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے مقدمے درج کروائے ہیں لیکن ان مقدموں سے ناہیں دھرنا کمزور ہوگا اور ناہیں طلباء کی آواز کمزور ہوگی کیونکہ ہم اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر و کانگریس لیڈر نے طلباء کے خلاف درج مقدمات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دور حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تاناشاہی ہے جس طرح سے ملک میں تاناشاہی چل رہی ہے ویسے ہی یونیورسٹیوں میں بھی تاناشاہی ہو رہی ہے۔ طلباء نے فلسطین پر ہو رہے ظلم زیادتی کے خلاف پیدل مارچ نکالا تھا اور ظلم زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے جس کی اجازت ہمیں ہمارا آئین بھی دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ملک میں جہاں جہاں ضلم زیادتی ہو رہی ہے وہاں کانگریس پارٹی اور ہمارا لیڈر راہل کاندھی جاکر اس کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے، مظلوم کی آواز بن رہاہے کیونکہ ظلم کو بلکل برداشت نہیں کیا جائےگا اسی لئے فلسطین کی حمایت کا فیصلہ کانگریس نے کیا ہے۔

دور حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری بی جی پی حکومت غیر قانونی سیکولر کو فروغ دینے کا کام کر رہی ہے جس طرح چین ہمارے ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہو رہا ہے اور وہ اس کی حمایت کر رہے ہیں اسی طرح اسرائیل کی حمایت کی جا رہی ہے جس سے ہمارے ملک پر بین الاقوامی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔

منی پور کا ذکر کرتے ہوئے سلمان نے بتایا جس طریقہ سے اسرائیل فلسطین پر ظلم زیادتی کر رہا ہے اسی طرح ہماری دور حکومت ملک میں ظلم زیادتی کر رہی ہے۔سلمان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا بات جہاں تک فلسطین کی حمایت کی ہے تو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی فلسطین کی حمایت میں تقریر کی تھی اور ہماری کانگریس پارٹی نے بھی فلسطین کی حمایت کی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ کچھ دیگر اداکار اور سیاسی لیڈران نے بھی حمایت کی ہے مقدمہ صرف اے ایم یو کے چار طلباء پر علیگڑھ انتظامیہ اور اے ایم یو انتظامیہ کی ملی بھگت سے اس لئے کیا گیا ہے تاکہ گزشتہ 13 روز سے طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ کے لئے چل رہے دھرنے کو کمزور کرکے دھرنے ہٹایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU students اے ایم یو طلباء نے اپنے اوپر درج مقدمات کو غلط بتایا

واضح رہے 8 اکتوبر کو دیر رات اے ایم یو طلبا نے یونیورسٹی ڈک پوائنٹ سے باب سید تک پیدل مارچ نکالا، مارچ کے دوران طلبہ فلسطین نے حق میں، ہاتھوں میں پوسٹرز لئے ہوئے فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی، پوسڑ میں پر لکھا تھا 'اے ایم یو اسٹینڈ ودھ فلسطین (اے ایم فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے) اور 'فری فلسطین (فلسطین کو آزاد کرو)، جہاں ایک جانب مظاہرے کے دوران باب سید پر طلبا رہنماؤں کی جانب سے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف تقریر بھی کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details