اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرے حق میں ووٹ نہیں دینے والا گنہگار ہوگا: ساکشی مہاراج - سادھو

اکثر و بیشتر اپنے متنازع بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے آج ایک اور متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' اگر آپ نے میرے حق میں ووٹ نہیں دیا تو گنہگار ہوں گے کیوں کہ میں ایک سادھو ہوں '

By

Published : Apr 12, 2019, 11:33 PM IST


'میں ایک سادھو ہوں، یہ شاستر میں لکھا ہے کہ جب کوئی سنیاسی کسی چیز کے لیے کہے اور وہ نہ مہیا کرائی جائے تو وہ تمام نیکیاں لے جاتا ہے اور اپنے گناہ دے جاتا ہے۔ ساکشی مہاراج نے اناؤ پارلیمانی حلقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔'

ساکشی مہاراج نے مزید کہا کہ 'میں آپ سے جائیداد نہیں مانگ رہا ہوں۔ میں آپ سے ووٹ مانگ رہا ہوں جو ملک کے 125 کروڑ بھارتیوں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔'

گذشتہ مہینے ساکشی مہاراج نے کہا تھا کہ 2019 میں مودی سونامی کے بعد ملک میں الیکشن کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش کے اناؤ پارلیمانی حلقے سے ساکشی مہاراج بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details