اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sajjad Day in Lucknow کربلا مظفر علی امیٹھی میں یوم سجادؑ کا اہتمام

کربلا مظفر علی امیٹھی میں یوم سجاد منایا گیا۔ اس موقعے پر مساجد، کربلا و خانقاہ کی حفاظت کا بھی عہد کیا گیا۔ مولانا سیف عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں كو آگے آنا چاہیے اور کربلا، قبرستان اور مساجد کی حفاظت کرنا چاہیے۔

Sajjad Day was celebrated in Karbala Muzaffar Ali Amethi
Sajjad Day was celebrated in Karbala Muzaffar Ali Amethi

By

Published : Aug 14, 2023, 2:02 PM IST

Updated : Aug 14, 2023, 4:37 PM IST

لکھنؤ:مولانا سیف عباس نقوی کی گزارش پر آج ہزاروں عقیدت مند کربلا، مظفر علی، قصبہ امیٹھی، وارڈ عباسی تحصیل، موہن لال گنج ضلع، لکھنؤ، کربلا پہنچے۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سیف عباس نے کہا کہ آج کربلا مظفر علی میں ایک خوبصورت گلدستہ پرچم حسینؑ کے تحت نظر آرہا ہے جہاں شیعہ سنی ہندو سب مل کر امام حسینؑ کا غم منا رہے ہیں۔ مولانا سیف عباس نے نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ ان كو آگے آنا چاہیے اور کربلا قبرستان اور مساجد کی حفاظت کرنا چاہیے۔

کربلا مظفر علی امیٹھی میں منایا گیا یوم سجادؑ

یہ بھی پڑھیں:

مولانا سیف عباس نے کہا کہ یہاں 16 صفر کو امام حسین ؑ کا چہلم ہوگا، اس سے قبل آج کے پروگرام کے ذریعے لوگوں کو آکسیجن فراہم کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اور انجمن چہلم میں پہنچیں۔ مجلس کے بعد شيعه و سنى انجمن ہائے ماتمی کے ذریعے تابوت اور عالم کو لے کر گشت کرتے ہوئے نوحہ خوانی یا سینہ زنی کی گئی۔ آج کے پروگرام میں متولیه اور نائب متولی وقف کربلا مظفر علی موجود تھے۔

اس کے بعد حوزہ علمیہ ابوطالب میں شہادت امام زین العابدینؑ کے پُرغم موقع پر ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سہیل عباس نے کہا کہ حضرت امام زین العابدین ؑ کا اسم گرامی روحانی اقدار کے سید الساجدینؑ کے طور پر ہمارے سامنے آتا ہے۔ زھد وتقویٰ اور عبادت سمیت انسان کی تمام خوبیوں اور اعلیٰ صفات و کمالات کو دیکھا جائے تو وہ ایک ایک کر کے امام سجادؑ میں واضح طور پر موجود ہیں، جب خاندان رسالت پر نظر ڈالتے ہیں تو امام سجاد ؑ چودھویں چاند کی مانند دمکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس عظیم خاندان کا ہر فرد اپنے اپنے عہد کا بے مثال انسان ہوتا ہے۔ ایسا انسان کہ انسانیت اس پر فخر کرے۔

مولانا سہیل عباس نے کہا کہ روایت میں ملتا ہے کہ جب کوئی انسان حضرت زین العابدین ؑ کو دیکھتا ہے تو یوں محسوس کرتا ہے جیسے پیغمبرﷺ کو محراب عبادت میں محو عبادت ہوں، یا رات کے تیسرے پہر میں کوہ حرا میں اپنے رب سے راز و نیاز کر رہے ہوں۔ امام زین العابدینؑ عبادت خداوندی میں آپ کی پوری توجہ نماز اور ارکارن کی نماز کی اس انداز سے ہوتی تھی کہ عبادت کے وقت آپ کے کانوں پر کوئی بھی آواز نہ پڑتی تھی۔ آخر میں مولانا نے مصائب کو بیان کیا اور تمام عقیدت مندوں نے گریہ کر کے تعزیت پیش کی۔

Last Updated : Aug 14, 2023, 4:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details