اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیف اللہ نے آئی اے ایس کا امتحان پہلی بار میں پاس کیا - سیف اللہ کے والد شمیم احمد

سال 2019 یوپی ایس سی کا رزلٹ آیا اور اس امتحان میں ضلع سنبھل کے محلہ ڈیپارٹمنٹ سرائے کے مقامی سیف اللہ نے آئی اے ایس کے امتحان میں 423 ویں رینک لاکر اپنا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ ضلع سنبھل کا نام روشن کیا ہے۔

Saifullah passed the IAS exam for the first time
سیف اللہ نے آئی اے ایس کا امتحان پہلی بار میں پاس کیا

By

Published : Aug 24, 2020, 9:15 PM IST

یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب ہونے والے سیف اللہ کے گھر پر ابھی بھی لوگوں کے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سیف اللہ نے آئی اے ایس کا امتحان پہلی بار میں پاس کیا

سیف اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے استاذ اور ماں باپ کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ امتحان میں نے پہلی بار میں ہی پاس کیا ہے۔ اس امتحان کو پاس کرنے میں وہ تقریبا 24 گھنٹے میں 12 سے 14 گھنٹے پڑھائی کیا کرتے تھے۔

سیف اللہ 12 سے 14 گھنٹے پڑھائی کیا کرتے تھے۔

جو طلبہ آئی اے ایس امتحان کی تیاری کر رہے ہیں ان کو ہدایت دیتے ہوئے سیف اللہ نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایمانداری، محنت، لگن اور حوصلے کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ میں نے اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے اپنے کئی عزیزوں کی شادیوں اور پروگراموں کو چھوڑا ہے۔

سیف اللہ کے والد شمیم احمد نے کہا میں خود کو ایک خوش نصیب باپ سمجھتا ہوں

سیف اللہ کے والد شمیم احمد نے کہا میرے بیٹے نے کامیابی حاصل کی میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور میں خود کو ایک خوش نصیب باپ سمجھتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details