سہارنپور:ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں واقع گنگوہ کی خاتون کی علاج کے دوران موت ہو جانے کے بعد اہل خانہ نے نرسنگ ہوم میں زبردست ہنگامہ کیا۔ Saharanpur Woman dies During Treatment, Family Creates Commotion in Hospital
اتنا ہی نہیں اہل خانہ اور ملازمین کے درمیان مارپیٹ بھی ہوئی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر بازار پولیس موقع پر پہنچی اور اہل خانہ کو خاموش کیا۔
گنگوہ کے رہنے والے سندیپ نے بتایا کہ ان کی بیوی کو تین روز قبل نرسنگ ہوم میں داخل کرایا تھا۔ ان کی بیوی کا علاج صحیح طریقے سے نہیں کیا گیا۔ ان کی بیوی کو بیٹا پیدا ہوا لیکن بیوی کی علاج کے دوران ہی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 فروری کو ان کی بیوی کو سہارنپور میں واقع سہگل نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔