اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: گوجر آرمی نے راجستھان حکومت کا پتلا نذر آتش کیا - ملزمین کو بچانے کی کو شش کی جا رہی ہے

ضلع سہارنپورمیں آج گوجر آرمی کی جانب سے راجستھان میں ہوئی نابالغ لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے کو لے کر راجستھان حکومت کے خلا ف ناراضگی کا اظہا ر کرتے ہوے حکومت کا پتلا نذر آتش کیا ۔

گوجر آرمی نے راجستھان حکومت کا پتلا نذر آتش کیا
گوجر آرمی نے راجستھان حکومت کا پتلا نذر آتش کیا

By

Published : May 16, 2020, 10:19 AM IST

گوجر آرمی نے راجستھان حکومت کا پتلا نذر آتش کیا

گوجر آرمی نے الزام عائد کیا کہ نابالغ لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے معا ملہ میں صاف وشفاف کاروائی نہیں ہوی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان حکومت اور انتظامی امور کے عہدیدار کی جانب سے متاثرہ پر دباو ڈال کر ملزمین کو بچانے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔اور بارہا نابالغ متاثرہ کو بالغ ثابت کرنے کی کوشش کر کے بیان بدلنے کا دباو بھی ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔راجستھان حکومت کے خلاف ناراضگی کے اظہار کے دوران سماجی فاصلہ کا خیال بھی رکھا گیا ۔

گو جر آرمی کے بانی ویریندر سنگھ گوجر نے بتایا اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار لڑکی پر بیان بدلنے کا دباؤ بنایا جارہا ہے، جس وجہ سے گوجر آرمی میں زبردست غم و غصہ کی لہر ہے ۔ انہوں نےکہا کہ اگر راجستھان حکومت کی جانب سے ملزمین کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر کے اس مقدمہ کو فاسٹ ٹریک عدالت میں نہیں چلایا جاتا ہے تو جلد ہی سہارنپور سے گوجر آرمی گوجر سماج کو لیکر راجستھان کوچ کریں گے اور راجستھان کی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details