گورنمنٹ میڈیکل کالج سہارنپور میں تعینات مختلف عہدوں پر کام کرنے والے 226 ملازمین کو بغیر وجہ بتائے ہٹا دیا گیا۔ اس کے خلاف ملازمین نے میڈیکل کالج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ملازمت کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث 6 ماہ قبل ضلع انتظامیہ نے 226 ملازمین کی عارضی آسامیوں پر تقرری کی تھی۔ گذشتہ روز صبح کالج انتظامیہ کی جانب سے تمام 226 ملازمین کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔
نوٹس جاری کرنے پر کام پر آئے ملازمین کے ہوش اڑ گئے۔ اس کے خلاف انہوں نے میڈیکل کالج کے گیٹ پر بیٹھ کر شدید احتجاج کیا۔
ملازمین کے ایک وفد نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اروند ترویدی سے ملاقات کی جہاں انہوں نے تمام ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔