لکھنو: اتر پردیش حکومت نے ضلع سہارنپور میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ کبڈی مقابلہ کے دوران ٹوائلٹ میں کھانا رکھے ہونے کا فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے خبر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کی گئی جس میں ضلع میں علاقائی کھیل افسر ( آر ایس او ) انیمیش سکسینہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے کی جانچ ضلع مجسٹریٹ سہارنپور کو تفویض کی گئی ۔ جس میں کھیل افسر کی لاپرواہی پائی گئی اس پر کاروائی کرتے ہوئے افسر کو معطل کردیا گیا ہے۔ Saharanpur sports officer suspended
Saharanpur Sports Officer Suspended سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر معطل - اترپردیش نیوز
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ کبڈی مقابلہ کے دوران ٹوائلٹ میں کھانا رکھے ہونے کا فوٹو اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد اترپردیش حکومت نے اسپورٹس آفیسر کو معطل کردیا ہے۔ Saharanpur sports officer suspended
ایڈیشنل چیف سکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نونیت سہگل نے بتایا کہ کھانا بنوانے و کھلاڑیوں کو مہیا کرانے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے مستقبل میں کام نہ دینے کی سخت ہدایت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی علاقائی اسپورٹس افسر کے تحت اس پروگرام میں کھانا بنانے کا کام کرنے والے محکمہ جاتی ملازمین کے خلاف منفی رپورٹ درج کرنے کی ہدایت ڈائریکٹر کھیل کو دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے سبھی علاقائی کھیل افسران کو سخت انتباہ دیا ہے کہ کھلاڑیوں کو سہولت دینے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی قابل معافی نہیں ہوگی۔ Saharanpur sports officer suspended after Kabaddi players served food kept in toilet
یہ بھی پڑھیں : All India Muslim Education Conference آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے عہد یداران کا انتخاب