ریاست اتر پردیش کے سہارنپور پوسٹ آفس میں کروڑوں روپے کا فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے، پوسٹ ماسٹر پر کروڑوں روپہ لے کر بھاگنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
گاؤں والوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر شکایتی مکتوب دیئے۔ شکایتی مکتوب میں گاؤں والوں نے پورے واقعہ کے بابت معلومات دی۔
سہارنپور: پوسٹ آفس پر کروڑوں روپے فراڈ کا الزام عائد تھانہ بہٹ کے گاؤں خرم پور کے لوگ وپول چوہان کی قیادت میں جمع ہوئے اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنے دیہی علاقے کے پوسٹ آفس پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'پوسٹ ماسٹر نے ان کی سبھی پاس بکس اپنے پاس جمع کروائی اور ان کے اکاونٹس سے پیسے نکالے اور اب وہ مفرور ہے، جس کے لیے ہم نے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو شکایتی مکتوب دیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: جانیں، یوپی مدرسہ بورڈ نتائج کا اعلان کب کرے گا؟
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ 'تقریبا سات سے آٹھ کروڑ روپے کا فراڈ منظر عام پر آیا ہے، گاؤں والے اس کے بارے میں متعلقہ تھانے میں شکایت بھی کی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ عمراو سنگھ نے بتایا کہ 'یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے گاؤں والوں کے پاس بکس اور دیگر معلومات فراہم کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔