ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے چلکانہ پولیس کو بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک گاڑی چور گروہ Vehicle Lifters Gang Busted in Saharanpur کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضہ سے چوری کی 10 گاڑیاں بھی برآمد Saharanpur Seized Stolen Motorcycles کی گئی ہیں۔
ایس پی سٹی راجیش کمار نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ چلکانہ پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے گروہ کے دو رکن کو گرفتار کیا ہے۔گاڑی چیکنگ کے دوران راون پور تراہے سے ان دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت گاؤں دبکورہ تھانہ بہٹ کے جنید عرف جاوید ولد سلیم اور تھانہ چلکانہ کے گرام داسا ماجراہ کے رویندر ولد سریندر کے طور پر ہوئی ہے، پولیس نے ان کے قبضے سے 10 موٹر سائیکل برآمد کی ہیں۔