اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: پولیس نے دو بدمعاشوں کو50 لاکھ کی اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا - سہارنپور

سہارنپور پولیس کپتان کی ہدایت پر ضلع میں بدمعاشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

Saharanpur police arrested two people with a smack of Rs 5 million
سہارنپورپولیس نےدو شاطر بدمعاشوں کو50 لاکھ کی اسمیککے ساتھ گرفتارکیا

By

Published : Feb 20, 2021, 7:54 AM IST

اترپردیش کے ضلع سہارنپور پولیس نے ایس پی دیہات اور سرکل آفیسر کی قیادت میں تھانہ فتح پور کے رڑکی روڈ پرواقع گاوں بھینسا راو سے متصل مندر کے قریب سے دو بدمعاشوں کو تصادم کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزموں کے پاس سے پولیس نے ایک موٹر سائیکل ایک غیر قانونی طمنچہ اور 490 گرام اسمیک برآمد کی ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 50 لاکھ روپیہ بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بہت ہی شاطر قسم کے بدمعاش ہیں جن کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوںمیں متعدد مقدمات درج ہیں۔

اے ایس پی سید علی عباس نے بتایاکہ گزشتہ رات دونوں بدمعاش گاوں بھینسا راو کے نزدیک بائک سے گزر رہے تھے۔

سہارنپور پولیس نےدو شاطر بدمعاشوں کو50 لاکھ کی اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا

جب پولیس نے انہیں روکا تو دونوں نے پولیس پرفائرنگ کردی، لیکن پولیس نے سوجھ بوجھ کامظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف خودکو بچایا بلکہ دونوں بدمعاشوں کو گرفتار بھی کرلیا علی عباس کے مطابق ملزموںکے پاس سے ایک موٹر سائیکل اور دیسی طمنچے کے علاوہ 490 گرام اسمیک برآمد ہوئی جس کی قیمت تقریباً 50 لاکھ روپیہ بتائی جارہی ہے۔

یہ لوگ بریلی سے اسمیک لاکر ضلع کے الگ الگ مقامات پر فروخت کرتے ہیں۔ دونوں کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں جیل بھیجنے کی تیاری ہورہی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ یہ نہایت شاطر قسم کے بدمعاش ہیں جن کے خلاف پہلے سے مختلف دفعات تحت مقدمات درج ہیں اور پولیس کو ان کی تلاش تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details