اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: اے ٹی ایم چور گرفتار - لیپ ٹاپ اور سوائپنگ مشین

سہارنپور ایس ایس پی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی، جس کے تحت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Saharanpur: Police arrested ATM thieves
سہارنپور: پولیس نے اے ٹی ایم چوروں کو گرفتار کیا

By

Published : Nov 11, 2020, 3:36 PM IST

سہارنپور میں تھانہ صدر انچارج کی قیادت میں پولیس ٹیم کے ذریعہ مخبر کی اطلاع پر گذشتہ 9 نومبر کو گاندھی پارک کے سامنے سے آج پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے اے ٹی ایم کو بدل کر نکالی گئی دو ہزار روپیہ کی رقم برآمد کی پولیس کے مطابق یہ ایک شاطر قسم کا گینگ ہے۔ جو تقریباً دو سال سے علاقے میں سرگرم ہے۔

سہارنپور: پولیس نے اے ٹی ایم چوروں کو گرفتار کیا

اطلاع کے مطابق گروہ اے ٹی ایم مشین پر بھولے بھالے افراد، بزرگوں اور خواتین کے پیچھے کھڑے ہوکر اور انہیں باتوں میں لگاکر اے ٹی ایم لیکر اپنے پاس موجود سوائپ مشین سے اپنے لیپ ٹاپ سے اے ٹی ایم کارڈ کے کلون تیار کرکے دھوکہ دہی کرکے مختلف اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالتے تھے جن کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں پولیس معلومات حاصل کررہی ہے اور دیگر اضلاع سے بھی ان کی معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان سہارنپور ضلع کے قصبہ گنگوہ کے محلہ ٹاکان کے رہنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی سہارنپور ایس چنپا نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس کے ذریعہ اے ٹی ایم تبدیل کرکے ان کا کارڈ لوڈنگ کرکے اے ٹی ایم کے ذریعہ دوسروں کے پیسے نکال لیا کرتے تھے اور یہ شاطر قسم کا گینگ ہے جس میں ابھی تک دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے پاس سے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، دو لیپ ٹاپ اور سوائپنگ مشین اور 17 ہزار روپیہ نقد برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ گروہ بھولے بھالے افراد کو اپنے جال میں پھنسا کر ان کے اے ٹی ایم کارڈ بدل کر سوائپ مشین کے ذریعہ پیسہ نکال کر ٹھگی کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details