دیوبند پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران بڑی مقدار میں طمنچے اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ افسران کی ہدایت پر چلائی گئی مہم کے تحت یہ کاروائی کی گئی۔
کوتوالی انچارج اشوک سولنکی نے اس بابت کہا کہ 'خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ہائی وے پر واقع سائیں دھام مندر کے سامنے نور پور گاؤں جانے والے راستہ میں بنے ایک کھنڈر نما مکان میں چھاپہ ماری کی۔
چھاپہ ماری کے دوران مظفرنگر کے تھانہ کوتوالی کے شہاب الدین پور روڈ کے رہنے والے راشد کو حراست میں لیا گیا اور 315 بور کے دو، 12 بور کا ایک کا طمنچہ اور بڑی مقدار میں کارتوس سمیت 14 باڈی، 14نال 23 اسپرنگ اور ڈرل مشین اور ویلڈنگ مشین سمیت دیگر اسلحہ بنانے کے آلات برآمد کئے ہیں۔