اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور : تار کول کے ڈرم چوری کرنے والے گروہ کے ارکان گرفت میں - سہارنپور ای ٹی وی بھارت خبر

سہارنپور کے دیو بند کوتوالی پولیس نےقو می شاہراہ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے ہاٹ مکس پلانٹ سے تارکول کے 42ڈرام چوری کئے جانے کے معاملہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 3چوروں کو گرفتارکیا ہے ۔پولیس نے ان کے قبضہ سے 22ڈرم تارکول اور چوری کی واردات میں استعمال کی جانے والی دو گاڑی بھی بر آمد کی ہے ۔

ڈرم چوری کرنے والاگروہ پولیس گرفت میں
ڈرم چوری کرنے والاگروہ پولیس گرفت میں

By

Published : May 27, 2021, 8:25 PM IST



تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوتوالی دیوبند کے احاطہ میں چوری کے معاملہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایس پی دیہات اتل شرما نے کہا کہ 24اور 25مئی کی رات سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے مکس پلانٹ سے 5لاکھ روپے سے زائد قیمت کے 42ڈرام تارکول کے چوری کر نے کا معامہ سامنے آیا تھا ۔

چوری کرنے والاگروہ پولیس گرفت میں

اس معاملہ میں کمپنی کے ٹھیکہ دار کی جانب سے چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ چوری کا پتہ چلانے کے لئے سی او اور کوتوالی انچارج کی قیادت میں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹیم نے دیوبند کے قریب گاﺅں کے نزدیک چیکنگ کے دوران ایک پک اپ وین اور ایک ٹاٹا میجک گاڑی کے ڈائیورز کو رکنے کا اشارہ دیا ۔ تاہم انہوں نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی ۔ پولیس نے ان گاڑیوں کا تعاقب کیا اور تھوڑی دور تک تعاقب کرنے کے بعد ڈرائیورز کو گرفتار کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں سے چوری کے 22تارکول سے بھرے ڈرام برآمد ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ناگل کے گاوں منڈکی کا باشندہ راہل کے علاوہ دو ملزوں کو گرفتار کیاگیاہے ۔جبکہ مزید ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details