واضح رہے کہ اس واردات کے بعد دو فرقوں کے افراد آمنے سامنے آگئے تھے اور دونوں کے درمیان پتھراﺅ اور فائرنگ بھی ہوئی تھی۔ اس معاملے میں بالمیکی بستی کے زخمی نوجوان کی والدہ کی تحریر پر پولیس نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق تین روز قبل بالمیکی بستی کے رہنے والے گگن عرف آشیش کو محلہ کائستھ واڑہ میں ہیئر سیلون پر بال کٹوانے کے دوران کچھ نوجوانوں نے مارپیٹ کرکے زخمی کردیا تھا، جس کے بعد اسی بات کو لے کر دو فریقوں کے افراد کے درمیان پتھراﺅ اور فائرنگ بھی ہوئی تھی۔
سہارنپور پولیس چار افراد کو گرفتار اتنا ہی نہیں کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا، جبکہ ضلع کے اعلیٰ افسران نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
اس کیس میں پولیس نے گگن کی والدہ اوشا کی تحریر پر آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کیاہے۔
آج کوتوالی احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی او چوب سنگھ نے بتایاکہ جانچ کی بنیاد پر مارپیٹ اور جان لیوا حملہ کیے جانے کے الزام میں محلہ ٹپری لال مسجد کے رہنے والے عبداللہ، محلہ سرائے پیر زادگان کے رہنے والے مشیر، محلہ کائستھ واڑہ کے رہنے والے مدثر اورمحلہ بڑضیاءالحق کے رہنے والے شاکر کو شہر کے بس سٹینڈ سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فرار چل رہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر دبش دی جارہی ہے، سی او نے بتایاکہ پتھراﺅ، فائرنگ اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کیے جانے کے معاملے میں پولیس چوکی انچارج دیویندر سنگھ کی جانب سے 60 نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔
ایچ اے وی انٹر کالج کے نزدیک پتھراﺅ اور فائرنگ کرنے کے معاملے میں جن افراد کی شناخت کی گئی ہے ان میں بالمیکی بستی کے رہنے والے وشال، انکت، سمت، راہل، ساون، راجو، سنیل، سینکی، سونو، مونو، وکی، جسویر، نریش، برلا، دیوانند، روی، بھورا، آکاش، کاکا، مونٹی، بھولا، ابھیلاش، سچن، شبھم اور آکاش وغیرہ شامل ہیں۔
وہیں دوسرے فریق کی جانب سے محلہ بڑضیاءالحق کے رہنے والے آزاد، عرفان، نوشاد، بھورا عرف اقبال، شاہنواز، بلال، آصف، راشد، نواب، انعام، پرویز، فرقان، دلنواز، فروز، نواب، عامر، سلطان، عثمان، شاہنواز عرف چھاتی، انم، سمیر، مدثر اور مشیر وغیرہ کی شناخت ہوئی ہے۔