کورونا کے قہر نے مذہبی رسومات اور عبادات کی ادائیگی پر بھی اثر ڈالا ہے اور اسی کے سبب عالمی طور پر مسلمان اس ماہ مبارک میں اپنے ہی گھروں میں محصور ہو کر عبادات و ریاضت کی ادائیگی پر مجبور ہیں۔
سہارنپور: نماز جمعہ اورعید کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی اپیل - لاک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کریں۔
مہلک وبا کورونا کے قہر سے نسل انسانیت کراہ رہی ہے۔ دنیا کی تمام ترسرگرمیاں تقریبا بند ہو چکی ہیں۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب نسل انسانیت کو اس عالمی وبا سے نجات دلانے کی طلب میں طبی عملہ شب وروزجدوجہد کر رہا ہے۔ اسی درمیان عالم اسلام پر ماہ مقدس سایہ فگن ہوا۔
![سہارنپور: نماز جمعہ اورعید کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی اپیل نمازجمعہ اورعید کی نماز گھر پرہی ادا کریں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7203557-763-7203557-1589514428164.jpg)
نمازجمعہ اورعید کی نماز گھر پرہی ادا کریں
اب جب کہ ماہ مقدس کا دوعشرہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ شب قدر اور عید کی آمد آمد ہے۔ ایسے وقت میں مذہبی شخصیات کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے بھی مسلمانوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ نماز جمعہ اور عید کی نماز بھی اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔
نمازجمعہ اورعید کی نماز گھر پرہی ادا کریں