اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: مسلسل فائرنگ میں ایک شخص زخمی

سہارنپور کے رام پور منہیاران تھانہ علاقہ کے گاؤں اوماہی کلاں میں گزشتہ دیر شام اچانک فائرنگ سے گاؤں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

Saharanpur: One person was injured in continuous firing
سہارنپور: مسلسل فائرنگ میں ایک شخص زخمی

By

Published : Oct 1, 2020, 7:34 PM IST

تفصیل کے مطابق سہارنپور کے رام پور منہیاران تھانہ علاقہ کے گاؤں اوماہی کلاں میں گزشتہ دیر شام اچانک مسلسل فائرنگ ہوئی جس کی وجہ سے پورے گاؤں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

سہارنپور: مسلسل فائرنگ میں ایک شخص زخمی

اس فائرنگ میں ایک 54 سالہ شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا، زخمی کو اہل خانہ نے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں پر حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے ہائیر سینٹر ریفر کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور تفصیلی معلومات حاصل کی۔

فائرنگ میں شدید طور پر سے زخمی ہوئے راج سنگھ کے بھتیجے جسویر نے بتایا کہ ان کے چچا گھر پر ہی بیٹھے ہوئے تھے، شام کے تقریباً سات بجے ایک درجن مسلح حملہ آوروں نے ان پر تابڑ توڑ فائرنگ کردی، حملہ آوروں نے انہیں بھاگنے کا بھی موقع نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مکان کے اندر گھس کر تقریباً 150 راؤنڈ فائرنگ کی، جسویر کے مطابق ان کے چچا کو 8گولیاں لگی ہیں۔ حملہ آور انہیں مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے۔

جسویر نے بتایا کہ اچانک ہوئے اس حملہ سے پورا گھر دہشت میں آگیا، حملہ آوروں کے جانے کے بعد زخمی چچا کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا، ان کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں ہائیر سینٹر ریفر کردیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع فوراً پولیس کو دی گئی، پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کرتے ہوئے تفصیلی معلومات حاصل کی۔

جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر کھڑی گاڑی، گھر میں رکھے فریج وغیرہ کے شیشوں پر گولیوں کے نشان صاف نظر آرہے ہیں اور گولیوں کے کھوکھے بھی بکھرے ہوئے پڑے ہیں۔ فائرنگ میں مکان میں بندھی ہوئی گائے بھی زخمی ہوئی ہے۔

فی الحال راج سنگھ زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے، پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔ جس طریقہ سے حملہ آوروں نے بغیر کسی خوف کے گاؤں کے درمیان اس واقعہ کو انجام دیا ہے اس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ذہنوں سے قانون کا خوف پوری طرح ختم ہوچکا ہے۔

اس سلسلہ میں ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے، ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details