اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: مزدوروں کی روانگی کا سلسلہ جاری - حکومت اترپردیش ان کا بھرپور خیال رکھ رہی ہے،

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے خصوصی ریل کے ذریعہ مہاجر مزدوروں کو بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بھی انتظامیہ کی جانب سے 1270 مزدوروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعہ ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے روانہ کیا گیا۔ سہارنپور سے مزدوروں کو لے جانے والی یہ چوتھی ٹرین ہے۔

مزدوروں کی روانگی کا سلسہ جاری ہے
مزدوروں کی روانگی کا سلسہ جاری ہے

By

Published : May 19, 2020, 9:31 AM IST


بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے اترپردیش حکومت کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اترپردیش کا ضلع سہارنپور محتلف ریاستوں ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ اور ہماچل کی سرحدوں سے متصل ہے۔

مزدوروں کی روانگی کا سلسلہ جاری

ان ریاستوں سے آرہے مزدوروں کو سہارنپور کے رادھا سوامی ست سنگھ سینٹر میں رکھا جا رہا ہے اور وہیں ان کے کھانے پینے کی تمام سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی حکومت کی ہدایت پر سبھی مزدوروں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعہ ان کو ان کی منزل کی طرف روانہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سہارنپور سے اپنے آبائی مقام جانے کے لئے رخت سفر باندھنے والے مزدور ریاستی حکومت کے اقدامات کی ستائش کر رہے ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور حکومت اترپردیش ان کا بھرپور خیال رکھ رہی ہے، انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ سہارنپور سے چوتھی اسپیشل ٹرین مزدوروں کو لے کر روانہ ہوئی جس میں بہار کے 1270مزدور روانہ ہوئے، یہ ٹرین شام تقریباً 3 بجے روانہ ہوئی۔


For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details